Home/اہم خبریں/حکومت سندھ قوم کو جواب دے محدود تعداد میں اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلاکر بچوں کی آن لائن کلاسز شروع کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی۔ دانش الزماں چیئرمین پسماء
حکومت سندھ قوم کو جواب دے محدود تعداد میں اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلاکر بچوں کی آن لائن کلاسز شروع کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی۔ دانش الزماں چیئرمین پسماء
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین دانش الزماں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ قوم کو جواب دے محدود تعداد میں اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلا کر ملک پاکستان کے بچوں کی آن لائن کلاسز شروع کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی۔؟ عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق تعلیمی اداروں میں بچوں کی فزیکل کلاسس کو بحال کرنا وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے دو سال سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کی وجہ سے طالب علموں کا ناقابل تلافی نقصان ہو گیا ہے۔ طالبعلموں کے بہتر مستقبل کے لئے تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے مطابق فوری بحال کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔ افسوس کے ساتھ جہاں عالمی ادارہ یونیسیف بچوں کی فزیکل کلاسس کو بحال کرنے کی بات کر رہا ہے وہاں حکومت سندھ نے طالبعلموں سے ان کی آن لائن کلاسسز کا بھی حق چھین لیا ہے۔ آن لائن کلاسس کو بھی نہ شروع کرنا یہ بات عقل سے بالاتر ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں فزیکل کلاسس 15 جون سے معطل ہیں۔ پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن انفرادی طور پر بھی اور ساتھ ہی سندھ کی دیگر تمام ایسوسی ایشن کے ہمراہ گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے ہمراہ بھی مختلف مطالبہ اور احتجاج ریکارڈ کروا چکی ہے لیکن حکومت سندھ کی جانب سے خاموشی غیر تعلیم دوست رویے کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت سندھ قوم کو جواب دے محدود تعداد میں اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلا کر ملک پاکستان کے بچوں کی آن لائن کلاسز شروع کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی؟۔