Home/اہم خبریں/میہڑ بااثر شخص زرعی زمین کی فروختگی کے بقآیا 42 لاکھ ہزار روپے ادا نہیں کر رہا سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اشرف عرف گلزار چانڈیو کا موقف
میہڑ بااثر شخص زرعی زمین کی فروختگی کے بقآیا 42 لاکھ ہزار روپے ادا نہیں کر رہا سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اشرف عرف گلزار چانڈیو کا موقف
میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ وارھ کا رہائشی اشرف عرف گلزار چانڈیو اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ بااثر شخص کی جانب سے زرعی زمین کے پیسے ہڑپ کرنے کے خلاف نیشنل پریس کلب میہڑ کے آگے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 2010 میں نے اپنی زرعی زمین دیھ جاگیر سروی نمبر 6 چک نمبر 36 سردار احمد خان چانڈیو کو 69 لاکھ 20 ہزار میں فروخت کر کے دی تھی جس سے میں سے مجھے 27 لاکھ دیئے گئے بقایا 42 لاکھ 20 ہزار روپے نہیں دے رہے ہیں، اشرف عرف گلزار چانڈیو نے کہا کہ سردار احمد چانڈیو کے پاس پیسوں کیلئے چکر کاٹ کر تھک گیا ہوں مگر وہ پیسے نہیں دے رہے اوپر سے دھمکا رہے ہیں، اس نے ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ و دیگر آعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا کے واسطے نوٹس لے کر انصاف کیا جائے۔