میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ حیدر بخش خان جتوئی لاء اکیڈمی میہڑ کی جانب سے عید ملن پارٹی کی تقرہب اور میہڑ کے 14 نوجوان طلباء کو لاء گیٹ پاس کرکے سندھ بار کونسل کے ممبر ہونے پر ایوارڈ سرٹیفیکیٹ دینے کی تقریب متعلقہ لائبریری ہال میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خاص حیدر بخش جتوئی لاء اکیڈمی کے چیئرمین بیرسٹر طاحہ الرحمن جتوئی تھے جبکہ تقریب میں ایڈووکیٹ عابد علی کلہوڑو، میہڑ بار کے نائب صدر سید عطاء اللہ شاہ، ایڈووکیٹ ساجد علی چانڈیو، ریاض چانڈیو، نیشنل پریس کلب میہڑ کے صدر عبدالرحمن قمبرانی، عبدالغنی میرانی، سمیت بڑی تعداد میں وکلاء طلباء نے شرکت کی، بیریسٹر طاحہ الرحمن جتوئی کی جانب سے لاء گیٹ پاس کرکے سندہ کونسل کے ممبر ہونے والے ایڈووکیٹ عبدالوحید لاشاری ایڈووکیٹ، عبدالرحیم ڈپیر ایڈووکیٹ، نور جتوئی، انصاف جوگرو، میر خان چانڈیو اور آفتاب مشوری سمیت 14 وکلا کو امتحان پاس کرنے پر ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے گئے اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم خوش نصیب ہیں میہڑ میں بیریسٹر طاحہ الرحمن جتوئی اپنے والد صاحب کے نام سے لاء اکیڈمی کی شروعات کر کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، امتحان پاس کرنے والے نوجوانوں سے امید رکھتے ہیں وہ سندھ دھرتی کے حقوق اور میہڑ کی مظلوم عوام کو اپنے حقوق دلوائینگے اس موقع پر ایڈووکیٹ سجاد چنہ، حاجی خان جتوئی، ایڈووکیٹ حسن علی کھوسو اور امتیاز برڑو و دیگر بھی موجود تھے۔