Home/اہم خبریں/ٹنڈو آدم میں عیدالاضحیٰ پر شہر میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر انجمن تاجران اور صرافہ اینڈ جیولرز یونین ٹنڈو آدم کی جانب سے تقریب کا اہتمام
ٹنڈو آدم میں عیدالاضحیٰ پر شہر میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر انجمن تاجران اور صرافہ اینڈ جیولرز یونین ٹنڈو آدم کی جانب سے تقریب کا اہتمام
ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم شہر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر انجمن تاجران ٹنڈو آدم اور صرافہ اینڈ جیولرز یونین ٹنڈو آدم کی جانب سے مونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر مونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم اعجاز احمد جتوئی، چیف مونسپل آفیسر ٹنڈو آدم ہمایوں عمران راجپوت، او ایس ناصر قریشی، ٹیکسیشن آفیسر سعادت نور خان، انجینئر عمران راجپوت، پریس کلب کے سابق صدر غلام شبیر پنھور، انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی، نائب صدر حبیب خان، جنرل سیکریٹری عبدالقدیر مغل، خزانچی نوشاد شیخ، صرافہ اینڈ جیولرز یونین ٹنڈو آدم کے صدر محمد احمد شیخ، راشد شیخ، تھاورداس، دھنراج مل، شعیب شیخ، سماجی رہنما عمران غوری نے شرکت کی اس موقع پر شہر میں بہتر صفائی و ستھرائی اور بروقت آلائشیں اٹھانے اور انہیں ڈمپ کرنے پر سینیٹری انسپکٹرز عبدالحمید بلوچ، سراج الدین شیخ، وکی اقبال، عامر منشاء، سکندر بیھن، جان محمد بلوچ، فرحان بیھن، وقاص بلوچ، مشتاق ملک، غلام مصطفیٰ، عامر کالو، عمیر شیخ اور فوکل پرسن تنویر رانجھانی کو بہترین کارکردگی پر سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ گلشن صدیقی پارک میں بہترین صفائی و ستھرائی کے انتظامات کرنے پر پارک انچارج آچر لاکھو، او ایس ناصر قریشی، چیف آفیسر عمران سموں، انجینئر عمران راجپوت، فائر بریگیڈ آفیسر ابرار قریشی، انکروچمینٹ سیل کے عبدالصمد بلوچ کو بھی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر اعجاز احمد جتوئی، انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی، حبیب خان، عبدالقدیر مغل، نوشاد شیخ، پریس کلب کے سابق صدر غلام شبیر پنھور، سماجی رہنما عمران غوری، راشد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دن رات پورے شہر سے گندگی، آلائشیں اٹھانے اور صفائی و ستھرائی کا بہتر کام کرنے والے تمام سینیٹری اسٹاف کو سلام ہے ٹنڈو آدم کو ماضی میں پیرس کہا جاتا تھا مگر اب بھی اسی طرح صفائی ہو رہی ہے جیسے ماضی میں ہوتی تھی سینیٹری اسٹاف دن رات اپنی ڈیوٹی مکمل ایمانداری سے سر انجام دے رہا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ اس عیدالاضحیٰ پر بہترین صفائی کروانے اور شہر کو گندگی سے پاک رکھنے کا سہرا مونسپل ایڈمنسٹریشن خصوصاً ایڈمنسٹریٹر اعجاز احمد جتوئی اور سی ایم او ہمایوں عمران راجپوت کو جاتا ہے ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں اچھے افسران ملے ہیں جو عوامی مسائل پر ذاتی دلچسپی لیکر مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔