تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر غور کرے۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک

سندھ حکومت لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر غور کرے۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی تشویشناک صورتحال کے دوران سندھ میں صحت کا ناقص نظام عوام کے لئے دوہری اذیت کا باعث بن رہا ہے۔ سندھ کے ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ سندھ کے ہسپتالوں میں آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور عملے سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے۔ آئے روز کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اورعملے کو واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ سندھ حکومت لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر غور کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ طاہر ملک کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے وزراء اور افسران کی کرپشن نے ہر ادارے کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ کروڑوں روپے کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود عوام علاج و معالجے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظرسندھ حکومت کے محکمہ صحت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ سندھ حکومت کو کورونا ویکسین تک وفاقی حکومت فراہم کر رہی ہے۔ تمام تر صورتحال میں سندھ کی وزیر صحت منظر سے غائب دکھائی دیتی ہیں۔ سندھ حکومت نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑا ہوا ہے۔ عوام کو پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔ ہم وفاقی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ سندھ بھر اور خصوصاً کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر سے پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال سے عوام کو بچانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے