میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص 21 جولائی کو زاھد کنبھار سکنہ علی مراد چھچھڑ نزد بلوچ فارم میرواہ، عید کے دن 21 جولائی گھر سے نکلنے کے بعد سے لاپتہ ہو گیا تھا، 2 دن بعد 23 جولائی کو اس کی لاش چودھری افتخار جٹ کی غیر آباد زمین نزد بیلاڑو سے ملی۔ اسی سلسلے میں ایس ایس میرپورخاص نے انسپکٹر غلام حسین سدھایو، ایس آئی عنایت علی زرداری انچارج سی آئی اے پولیس کو ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جو ہمراہ ایس ایچ او میرواہ جنید قمر میمن، اور ایس آئی دانش احمد ڈی آئی بی انچارج نے مشترکہ پیش رفت کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو ملزمان بنام سورج ولد نارائن کولھی سکنہ گنگا رام کالونی، الہٰی بخش رند ولد کریم بخش رند سکنہ گنگا رام کالونی کو گرفتار کرلیا، اور قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل، اور مقتول کی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ دوران تفتیش ملزمان بنام الہٰی بخش ولد کریم بخش رند، نے بتایا کہ مقتول زاہد کنبھار کو غیرت کے نام پر میں نے اور ملزم سورج ولد نارائن کولھی نے ہم صلاح ہوکر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر کے لاش چودھری افتخار جٹ کی غیر آباد زمین کی جھاڑیوں میں چھپا دی تھی۔ اس اثناء میں ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ میرواہ تھانے میں درج کرکے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔