Home/اہم خبریں/موٹر وے پولیس کنڈیاررو کی جانب سے شجرکاری مہم میں ڈی سی نوشہرو فیروز بلال شاہد، اے سی کنڈیارو نعیم سھتو اور ڈی ایس پی راشد شاہ نے پودے لگائے
موٹر وے پولیس کنڈیاررو کی جانب سے شجرکاری مہم میں ڈی سی نوشہرو فیروز بلال شاہد، اے سی کنڈیارو نعیم سھتو اور ڈی ایس پی راشد شاہ نے پودے لگائے
نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) موٹر وے پولیس کنڈیاررو کی جانب سے شجرکاری مہم میں ڈی سی نوشہرو فیروز بلال شاہد، اے سی کنڈیارو نعیم سھتو اور ڈی ایس پی راشد شاہ نے پودے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جکھرانی سیکٹر کمانڈر قاسم افتخار وڑاٸچ کی ہدایات پر بیٹ انتیس کے ڈی ایس پی راشد علی شاہ نے ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو آپریشن آفیسر عارف علی لاڑک کے ساتھ مل کر بیٹ میں پودے لگاۓ اس سلسلے میں آج ڈی سی نوشہرو فیروز کیپٹن (ر) راؤ بلال شاہد نے اے سی کنڈیارو نعیم احمد کے ساتھ مل کر شجر کاری کی اس موقع پر انہوں نے کہا کے پودہ لگانا صدقہ جاریہ ہے، حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم درخت لگانے کو پسند کرتے تھے اور صحابہ کرام کو ایسا کرنے کی تلقین کرتے تھے آپؐ نے فرمایا کے”جو کوٸی درخت لگاتا ہے اور پوری توجہ سے اس کی دیکھ بھال کرتا ہے یہاں تک کہ اس کی پختگی ہو اسے انعام سے نوازا جاۓ گا صرف ایک بار نہیں بلکہ بار بار جب بھی کوئی جاندار اس سے فاٸدہ اٹھاٸے گا۔ اس موقع پر ڈی سی راؤ بلال شاہد نے کہا کہ شجرکاری کی مدد سے ماحولیاتی تبدیلی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے، موٹر وے پولیس کے اس اقدام کو ڈی سی، اے سی اور دوسرے لوگوں نے سراہا اور موٹر وے پولیس کی تعریف کی۔