تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس کا اپنے ممبر اور سماء ٹی وی کی رپورٹر زم زم سعید اور ان کے کیمرہ مین شاہد بلوچ پر تشدد اور بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت

سجاس کا اپنے ممبر اور سماء ٹی وی کی رپورٹر زم زم سعید اور ان کے کیمرہ مین شاہد بلوچ پر تشدد اور بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) نے اپنے مشترکہ بیان میں سماء ٹی وی سے وابستہ اور اپنے ممبر زم زم سعید اور ان کے کیمرہ مین شاہد بلوچ پر باغ جناح میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کارکنان کی جانب سے ان پر تشدد اور بدتمیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے واقع کا نوٹس لینے اور زمہ دار کارکنان کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق جلسہ گاہ میں کوریج کرنے والے دیگر میڈیا ہاؤسز سے تعلق رکھنے والے صحافی بھائیوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کاٹی کا حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل شعبہ کے فروغ کیلئے ٹیکسٹائل کونسل کے قیام کا خیر مقدم
https://www.nopnewstv.com/kati-welcomes-the-establishment

بیان مزید کہا گیا ہے سجاس اپنے ممبر کے ساتھ کھڑی ہے، زم زم سعید واقع کے خلاف قانونی کاروائی کرنا چاہیں تو سجاس بھر پور قانونی معاونت کرے گی، پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے کسی میڈیا پرسن کے خلاف ناروا سلوک کا یہ پہلا واقع نہیں اس سے قبل بھی متعدد پروگراموں میں میڈیا پرسن کے خلاف بدتمیزی اور ناروا سلوک کے واقعات ہوچکے ہیں۔ سجاس سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو تربیت کی ضرورت ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے