کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے عوام کو ویکسین لگوانے میں اتنی چابکدستی دیکھا رہی ہے کہ جیسے اسکے علاوہ کوئی اور کام نہیں جبکہ کراچی شہر کے ہر علاقے میں ہر جگہ کچرے کے ڈھیڑ اور سیوریج کا گندہ پانی روڈ پر بہہ رہا ہے جسں سے مکھیوں، مچھروں اور گندگی کی وجہ سے وبائی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے غریب عوام کے پاس علاج کرانے کیلئے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث مالی حالات ابتر ہوگئے ہیں ایسے لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہیں اس پر طرفہ تماشہ یہ ہے کہ غریب کیلئے ٹرانسپورٹ پہلے ہی ناپید ہیں غریب اور جو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرکے روزمرہ دیہاڑی سے بھی محروم کیا جارہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کئے اور ہر طرح کی سہولتوں کا بندوبست کرکے کورونا کنٹرول کرنے کیلئے ویکسین بھی لگائی جائے اسکے لئے بھی زیادہ سے زیادہ مقامات سہولتیں فراہم کی جائیں پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنا اشد ضروری ہے کیونکہ اپنی دیہاڑی کیلئےآنے جانے کیلئے اسکے پاس کوئی اور سہولت دستیاب نہیں ہے۔