تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حنید لاکھانی نے مکمل لاک ڈاؤن کو عوام دشمن قرار دیدیا۔ صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن غریبوں کو جیتے جی مار دیگا۔ حنید لاکھانی رہنما پاکستان تحریک انصاف

حنید لاکھانی نے مکمل لاک ڈاؤن کو عوام دشمن قرار دیدیا۔ صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن غریبوں کو جیتے جی مار دیگا۔ حنید لاکھانی رہنما پاکستان تحریک انصاف

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے سندھ حکومت کی جانب سے آئندہ نو دنوں کے لیئے مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن غریب آدمی کو جیتے جی مار دیگا، عوام اس وبائی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ویکسین لگوائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ویکسین لگوانا ایک بہتر عمل ہے اور میں عوام کا ہی فائدہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا کی آڑ میں دیہاڑیاں لگانے کی بجائے عوام کے گھروں میں راشن بیگز بھجوانے کے انتظامات کرے تاکہ وہ گھر بیٹھ کر اس وبا کا مقابلہ کرسکیں، کورونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت کی حکمت عملی عوام دشمن ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر فیصلے کیوں نہیں کرتی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مرے ہوئے لوگوں کو مزید نہ مارے، گزشتہ تیرہ سالوں سے سندھ میں اقتدار پر قابض حکومت عوام کو پینے کا صاف پانی تو فراہم نہیں کرسکی تو اور یہ کیا کریگی، سندھ پولیس بھی اپنا رویہ عوام کے ساتھ دوستانہ رکھے مختلف شکایات سے محکمے کا امیج خراب ہو رہا ہے، عوام تعاون کر رہی ہے لیکن دکانیں بند کروانے کی آڑ میں بھتے اور من پسند حلقوں کو کاروبار کھولنے کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے، سندھ حکومت کی منطق بھی عجیب ہے ایک جانب لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لیئے لاک ڈاؤن لگا رہے ہیں اور دوسری جانب ویکیسن لگوانے کے لیے عوام کی لمبی لمبی قطاریں لگوائی ہوئی ہیں، جہاں نہ تو کوئی ایس او پیز دیکھنے کو ملتی ہیں اور نہ کوئی حکومتی احتیاطی تدابیر، انہوں نے کہا کہ سندھ حکو مت کو چاہیے کہ ویکسینیشن سینٹرز میں ا ضافہ کرے اور سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے تاکہ ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے لوگوں کا رش کم سے کم ہو اور لوگ سماجی فاصلے پر کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے