تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس کا سینئر صحافی کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نیوز ون سے وابستہ صحافی راجہ طارق کے انتقال پر اظہار تعزیت

سجاس کا سینئر صحافی کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نیوز ون سے وابستہ صحافی راجہ طارق کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور محمود ریاض، منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور ممبران نے سینیر صحافی کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور نیوز ون سے وابستہ راجہ طارق کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مجلس عاملہ نے راجہ طارق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ پاک راجہ طارق کی معغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے، دریں اثناء میں راجہ طارق کی نماز جنازہ فیڈرل بی ایریا مسجد وسطی میں ادا کی گئی بعد ازاں مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ گلبائی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نمازہ جنازہ میں سینیٹر فیصل سبزواری، وقار مہدی، سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ، سابق ایم پی اے حفیظ الدین ایڈوکیٹ، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی، سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فرحان، سجاس کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سینیئر نائب صدر زبیر نذیر خان سمیت سجاس کے ممبران، کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیر قریشی، نیوز ون کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد، ناصر شریف، فہیم صدیقی، کے یو جے دستور کے عہدیداروں سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں اور پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے