تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شاہدہ پروین کیانی کپ” کراچی باکسنگ ٹورنامنٹ 17 تا 19 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ کراچی کے تمام اضلاع کے بوائز جونیئر اور یوتھ کلاس کے باکسرز حصہ لیں گے

شاہدہ پروین کیانی کپ” کراچی باکسنگ ٹورنامنٹ 17 تا 19 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ کراچی کے تمام اضلاع کے بوائز جونیئر اور یوتھ کلاس کے باکسرز حصہ لیں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ شاہدہ پروین کیانی کپ کراچی باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے 17 تا 19 ستمبر کو روزانہ سہہ پہر 3:00 بجے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم، مولانا محمد علی جوہر پارک، ککری گراؤنڈ لیاری میں منعقد ہوں گے،

جس میں کراچی کے تمام اضلاع کے بوائز 44, 42, 40, 38, 36, 34, 32, 30, 28, 26 کلو گرامز، جونیئر کلاس انڈر16 کے 54, 52, 50, 48, 46 کلو گرامز اور یوتھ کلاس کے 60, 57, 54, 51, 48 کلو گرامز کے باکسرز میل فی میل کلاس میں حصہ لیں گے، جن کے لئے وزن و ڈراز جمعرات 16 ستمبر کو سہہ پہر 3:00 بجے تا شام 5.30 بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گراؤنڈ، لیاری میں منعقد ہوں گے۔ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن، عبدالرزاق کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز شیخ سیمی فائنل مقابلوں کے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر جبکہ فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی محترم شاہدہ پروین کیانی صاحبہ ہوں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی انٹر کلب چیمپئن شپ کا افتتاح، میرا مقصد کراچی میں کلب کرکٹ کو فروغ دینا ہے، پروفیسر اعجاز فاروقی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون سات کے زیر اہتمام پروفیسر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے