تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوم دفاع پاکستان سیپاک ٹاکرا چیمپیئن شپ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے اپنے نام کرلی

یوم دفاع پاکستان سیپاک ٹاکرا چیمپیئن شپ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے اپنے نام کرلی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن، سندھ گیمز ایسوسی ایشن، نیسٹا پاک اور پاکستان اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن کونسل کے تعاون سے دیوا اکیڈمی میں سیپاک ٹاکرا انٹر ڈسٹرکٹ چیمپیئن شپ منعقد کی گئی۔ ایونٹ آرگنائزنگ سیکریٹری زہیر علی لودھی تھے۔ گروپ میچز لیگ بنیاد پر کھیلے گئے ڈسٹرکٹ ایسٹ نے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ساؤتھ کو شکست دے کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ نے سینٹرل کو 15-21 21-18 -15 سےشکست دے کر چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔ فائنل میں خاور احمد، مرزا متین، عثمان زبیر، عثمان بھٹی، اجلال، سرفراز اور آصف نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ نعیم الدین کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور فیضان کو فئیر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ فائنل کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ناصر معین عثمانی اور ضیاء الدین صدیقی ایڈمنسٹریٹر رشین کلچر سینٹر نے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔

ناصر معین عثمانی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں کو سراہا اور یقین دلایا کے سندھ گیمز ایسوسی ایشن جلد اس طرح کے مزید ایونٹ سندھ کے تمام اضلاع میں منعقد کرے گی۔ تقریب میں پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے پریذیڈنٹ سید اسرارالحسن عابدی بھی موجود نے اپنی تقریر میں کہا۔ ہماری کوشش ہے کہ قومی دن کے مواقعوں پر اس طرح کے ایونٹ مسلسل منعقد کیئے جانے کیلئے فیڈریشن سندھ سیپاک ٹاکرا کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی رہے گی۔ تقریب میں ڈاکٹر فیصل، مریم خاور,،حافظ منصور اختر، احسن، فریحہ اور عزیزالدین بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے