تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سینئر صحافی اور روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان انتقال کرگئے، کراچی پریس کلب کا اظہار افسوس

سینئر صحافی اور روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان انتقال کرگئے، کراچی پریس کلب کا اظہار افسوس

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی و دیگر عہدیداروں و گورننگ باڈی کے ارکان نے نامور صحافی، روزنامہ امت، ہفت روزہ غازی اور ہفت روزہ تکبیر کے مدیر اعلی رفیق افغان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، پیر کو کراچی پریس کلب سے جاری تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ رفیق افغان ایک بہترین منتظم ہونے کے علاوہ نامور صحافی بھی تھے۔ انہوں نے تحقیقی صحافت میں بڑا نام پیدا کیا تحقیقاتی صحافت کے حوالے سے انہوں نے اپنا لوہا منوایا اس کے علاوہ کراچی کے مسائل، تعصبات کے خلاف عمر بھر قلمی محاذ پر سرگرم عمل رہے۔ انہوں نے کہا کہ رفیق افغان نے صلاح الدین شہید کے صحافتی مشن کو آگے بڑھانے میں عمر وقف کر دی وہ پاکستان سے محبت رکھنے والے پختہ نظریاتی وابستگی پر کاربند صحافی تھے۔ انہوں نے کہا کہ رفیق افغان نے پاکستانی صحافت میں اپنی قلمی اور انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ کراچی بلکہ پاکستان آج ایک نڈر صحافی سے محروم ہوگیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان نے دعا کی کہ اللہ تعالی رفیق افغان مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور اہل خانہ سمیت روزنامہ امت کے تمام ورکرز کو صبر جمیل دے۔ واضح رہے کہ رفیق افغان گزشتہ ایک ہفتے سے کلفٹن کراچی کے ایک نجی اسپتال میں کورونا کی وجہ سے زیرعلاج تھے، طبعیت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ پیر کی علی الصبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹے حمزہ افغان اور اسد افغان کو سوگوار چھوڑا ہے۔ رفیق افغان پاکستان کے نامور صحافی، لکھاری اور ہفت روزہ تکبیر کے بانی صلاح الدین شہید کے داماد تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے