تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ماہم زیادتی قتل کیس میں عدلیہ سفاک قاتل کو کڑی سے کڑی سزا دے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

ماہم زیادتی قتل کیس میں عدلیہ سفاک قاتل کو کڑی سے کڑی سزا دے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی کے علاقے کورنگی میں چھ سالہ معصوم بچی ماہم کے ساتھ پیش آنے والے دل خراش واقعہ پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پولیس نے ماہم کے ساتھ درندگی کرنے اور اس بچی کو قتل کرنے والے درندہ صفت انسان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفاک قاتل کا ڈی این اے ماہم کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے اور قاتل نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی پولیس نے تندہی سے کام کرتے ہوئے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا ہے اب یہ معاملہ عدالت میں چلے گا۔ انہوں نے درخواست کی ہے عدلیہ بھی اس سفاک قاتل کو کڑی سے کڑی سزا دے۔ بحیثیت معاشرہ کا فرد ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں تاکہ آئندہ اس قسم کے اندوہناک واقعات پیش نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ماہم کے والدین کے ساتھ ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم سب کے دل اس افسوسناک واقعہ پر رنجیدہ ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے