تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں پی پی دوغلی سیاست کھیل رہی ہے، پی پی کے حلقے ملیر میں رات دیر کاروبار چلتا رہا، لاک ڈاؤن من چاہےعلاقوں میں ہے۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار

سندھ میں پی پی دوغلی سیاست کھیل رہی ہے، پی پی کے حلقے ملیر میں رات دیر کاروبار چلتا رہا، لاک ڈاؤن من چاہےعلاقوں میں ہے۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کہا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن ٹریفک پولیس اہلکاروں اور پولیس کی کالی بھیڑوں کی چاندی کیلئے لگایا گیا ہے پولیس اہلکار اور ٹریفک اہلکار لوگوں کو جگہ جگہ روک کر من مانے چلان کاٹ رہے ہیں عوام لاک ڈاؤن سے پہلے ہی پریشان ہے مگر دوسری جانب سندھ حکومت کو عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار ہی نہیں سندھ حکومت پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی مدد سے اپنی جیبیں گرم کر رہی ہے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا مزاق بنا دیا ہے سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن من چاہے علاقوں میں ہے گزشتہ شب ملیر میں رات 11 بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاریں تھیں ملیر پی پی کا حلقہ ہے جہاں ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی تھی علاقےمیں سندھ حکومت کی پولیس کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا ڈی سی ملیر غفلت کی نیند میں سو رہے تھے ہمیں بتایا جائے یہ کیسا لاک ڈاؤن ہے جہاں دوغلی سیاست کھیلی جارہی ہے سندھ حکومت عام آدمی پر سختیاں اور من چاہے لوگوں کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے سندھ حکومت کا دوغلا معیار قابلِ مذمت ہے پوری دنیا اسمارٹ لاک ڈاؤن کو سراہا رہی ہے اور وزیراعظم کی پالیسیوں پر خود بھی عمل کر رہی ہے سندھ حکومت کی پالیسیاں عام انسان کی سمجھ سے بالاتر ہیں سندھ حکومت کراچی کی کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرکے تاجروں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے