تازہ ترین
Home / اہم خبریں / روحانی طلبہ جماعت برانچ نظر روڈ لاڑکانہ کا سلیکشن اجلاس

روحانی طلبہ جماعت برانچ نظر روڈ لاڑکانہ کا سلیکشن اجلاس

لاڑکانہ (رپورٹ: اعزاز احمد بروہی) روحانی طلبہ جماعت برانچ نظر روڈ کا سلیکشن اجلاس منعقد۔ تفصیلات کے مطابق روحانی طلبہ جماعت برانچ نظر روڈ لاڑکانہ کی سلیکشن براۓ سال 2022 ضلعی رہنماؤں محمد ارشد بھٹو، اعزاز احمد بروہی، یاسر علی سپڑیو اور محمد طلحہ شیخ کی زیر نگرانی جامع مسجد روحانی میں ہوئی جس میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع لاڑکانہ کے معاون محمد شریف بروہی، سجاد علی دایو اور عبدالسلیم چانڈیو سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مفتی عابد،علی عثمانی
https://www.nopnewstv.com/condemns-the-assassination-attempt

اس موقع پر روحانی طلبہ جماعت برانچ نظر روڈ لاڑکانہ کے نوں عہدیداروں کی سلیکشن براۓ سال 2022 کے لیے انتخابات ہوئے جس میں صدر ہوش علی اصغر جج، نائب صدر محمد عثمان بروہی، جنرل سیکریٹری محمد عاقب بروہی، جوائنٹ سیکریٹری بدر الدین چانڈیو، فنانس سیکریٹری مسرور ﻣﺼﻄﻔﻲٰ بروہی، پریس سیکریٹری پرویز علی بروہی، اطلاعات سیکریٹری مہتاب احمد بروہی اور آفس سیکریٹری عبدالکریم جج منتخب ہوئے آخر میں امت مسلمہ اور بلخصوص پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے