کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر شیخ عمر ریحان، سینئر نائب صدر اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر نثاراحمد صدیقی کی رحلت پر نہائت رنج اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ نثار احمد صدیقی کا انتقال شعبہ تعلیم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے اور شعبہ تعلیم میں ان کا خلاء پر کرنا بہت مشکل ہے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ستارہ امتیاز کے حامل اور سکھر کو آئی بی اے یونیورسٹی جیسا تحفہ دینے والے ماہر تعلیم و اسکالر اور آئی بی اے کے وائس چانسلر ایک عہد ساز شخصیت اور عظیم ماہر تعلیم تھے جنہوں نے ایک بہترین ادارہ آئی بی اے سکھر کے قیام اور یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لئے سخت محنت کی، صوبہ سندھ کیلئے ان کی تعلیمی گراں قدر خدمات پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نثار صدیقی کی علمی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے کہا کہ مرحوم نے سندھ کے مختلف شہروں میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور داخلہ سمیت مختلف دیگر اہم سرکاری عہدوں پر بھی اپنے فرائض نہائت خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔ بحیثیت پبلک سرونٹ، وائس چانسلر آئی بی اے اور تعلیم کے نظام کی بہتر ی کیلئے نثار صدیقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔صدر کاٹی نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کی۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ یونین کونسل 15 وارڈ 4 کے علاقے عیدگاہ، تین ہٹی، پیٹرول پمپ تا ہندو پاڑہ اور شاہد قریشی پارک کے اطراف میں روڈ کار پیٹینگ کا ترقیاتی کام جاری
https://www.nopnewstv.com/karachi-district…st-union-council/