تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسٹیٹ بینک سی سی نے سجاس الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر کشمیر ڈے کپ جیت لیا۔ شاہد انصاری کے 86 رنز ان کی ٹیم کے کام نہ ائے

اسٹیٹ بینک سی سی نے سجاس الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر کشمیر ڈے کپ جیت لیا۔ شاہد انصاری کے 86 رنز ان کی ٹیم کے کام نہ ائے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ کے اشتراک سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت کھیلے جانے والے کشمیر ڈے ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں سجاس الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، شاہد انصاری چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 86 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، شہزاد شیزی 22 رنز کے ساتھ دوسرے کامیاب بیٹسمین رہے۔ اسٹیٹ بینک سی سی کے محمد خالد نے چار اوور میں 28 رنز کے عوض چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے عارف خان چار چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 61 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ 36 رنز بنانے والے محمد وقار دوسرے کامیاب بلے باز رہے، سجاس کی جانب سے مقصود احمد نے دو وکٹیں حاصل کی، میچ کے اختتام پر سجاس کے پیٹرن خواجہ احمد مستقیم اور پی سی بی کے سابق کیوریٹر احسان آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کر دیا ایونٹ 11 اگست سے ملتان میں شروع ہوگا

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 ڈومیسٹک سیزن کے آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے