تازہ ترین
Home / آرٹیکل / Say No to Valentine’s day ۔۔۔ تحریر : مہوش نعمت (ارگن بنگلہ گوجرانوالہ)

Say No to Valentine’s day ۔۔۔ تحریر : مہوش نعمت (ارگن بنگلہ گوجرانوالہ)


حضور نبی مکرم ﷺ نے فرمایا:” جس نے جس قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انھیں میں سے ہے۔”
ویلنٹائن ڈے کیا ہے؟ صرف کھلی بے حیائی ہے اور کچھ نہیں۔ اور ہوسکتا ہے اس کو celebrate کرنے والوں نے کبھی اس کی تاریخ جاننے کی کوشش نہ کی ہو اگر جانتے ہوتے تو کبھی یہ شرمناک فعل سرانجام نہ دیتے۔
ہندؤوں نے کبھی یہ دن نہیں منایا ۔کیوں؟ کیوں کہ وہ کہتے ہیں یہ ہمارے دین میں نہیں۔ تو کیا آج ایک مسلمان کو یہ سوچنے کی ضرورت نہیں کہ وہ کیوں اس تباہی کے گڑھے میں گرتا ہی چلا جارہا ہے۔ لیکن کوئی برائی بری تب لگتی ہے جب اسے برائی سمجھا جائے۔ جس برائی کو نیکی سمجھ کر کیا جاۓ اس کا کیا۔(استغفرُللہ)
قوم لوط پر ان کی بدکاریوں کی وجہ سے پتھروں کا عذاب بھیجا گیا اور پھر بحر مردار کے نیچے ان کو ان کے مکانوں کو محفوظ کر دیا گیا۔
یہود نے جب اللہ تعالیٰ کے منع کرنے کے باوجود ہفتے کے دن مچھلیاں پکڑیں تو ان کو یہ سزا دی گئی کہ اپنے پیاروں کو قتل کرو پھر کسی نے اپنی ماں کو قتل کردیا اور کسی نے اپنی بیوی کو۔ کرنا پڑا کیوں کہ اللہ کا حکم تھا۔
ہم نے نہ صرف خود اس ویلنٹائن ڈے کی لعنت سے بچنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی اس دلدل میں پھنسے سے بچانا ہے ان شاء اللہ۔
کسی قوم پر عذاب آیا تو کسی نے عذاب لانے والے فرشتے سے کہا کہ 40 ہزار لوگ گنہگار ہیں لیکن باقی 60ہزار تو بے قصور ہیں(تعداد میں کمی بیشی ہو سکتی ہے)۔فرشتے نے کہا کہ انھوں نے دوسروں کو منع نہیں کیا تھا اس لیے ان پر بھی وہی عذاب آئے گا ( استغفر اللہ)۔
جب یہود کو ہفتے کے دن میں زیادتی کی وجہ سے سزا دی گئی تو ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو خود اس نا فرمانی میں ملوث نہیں تھے لیکن دوسروں کو منع بھی نہیں کرتے تھے۔ منع نہ کرنے کی وجہ سے ان کو بھی وہی سزا دی گئی جو گناہ کرنے والوں کو دی گئی تھی۔
♦️ تو آئیں آج اس میسج کو اتنا پھیلائیں ان شاء اللہ کہ دنیا کے ہر مسلمان تک یہ پیغام پہنچ جائے۔ ہو سکتا ہے کوئی جانتا ہی نہ ہو اور ہمارے ذریعے سے اللہ تعالیٰ اسے سیدھے راستے پر لے آئیں۔
آج ہی اس پیغام کو پھیلانا شروع کردیں تاکہ وہ دن آنے سے پہلے ہر کوئی اس کی حقیقت کو اس کے نتائج کو جان لے۔ (اِن شاء اللہ)

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عطائے عقیدت اور سلام دربارِ مصطفیٰ ﷺ ۔۔ تحریر: امجد علی

کی محمد سے وفا تُو نے، ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے