تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سارہ ٹیلر کی ٹیم ابوظبی میں بطور اسسٹنٹ کوچ تعیناتی شاندار ہے۔ کوکن انگرام

سارہ ٹیلر کی ٹیم ابوظبی میں بطور اسسٹنٹ کوچ تعیناتی شاندار ہے۔ کوکن انگرام

ابوظبی (اسپورٹس رپورٹر) سارہ ٹیلر کی بطور کوچ ٹیم ابوظبی میں تعیناتی بہت اہمیت کی حامل ہے اور یہ خوش آئندہے ٹیم ابوظبی میں سارہ ٹیلر کے علاوہ پال اسٹرانگ اور کرس گیل کی شمولیت سے ٹیم ابوظبی ایک مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے آئے گی ان خیالات کا اظہار کوکن انگرام سے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوین الحق اچھی گیند بازی کر رہے جبکہ مارچنٹ ڈی لینج بھی ایک بہترین کھلاڑی ہیں مجموعی طور پر ہماری ٹیم ایک متوازن ٹیم ہے جو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی ابوظبی ٹی ٹین کے بارے میں کوکن انگرام کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار کھیل ہے جس میں بیٹسمین کو جلد از جلد باؤنڈریز چاہئیں زیادہ باؤنڈریز ملنے سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنا آسان ہوتا ہے اور ٹیم پر دباؤ بھی کم ہو جاتا ہے ٹی ٹین ایک تیز فارمیٹ ہے اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی پسندیگی بڑھتی جا رہی ہے ابوظبی ٹی ٹین کا آغاز 19 نومبر سے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں ہو رہا ہے جو 4 دسمبر2021 تک جاری رہے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے