Home/اہم خبریں/مانسہرہ کے منتخب ممبران اسمبلی عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے میدان میں آئیں اور نادرا دفتر کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کریں۔ عوامی مطالبہ
مانسہرہ کے منتخب ممبران اسمبلی عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے میدان میں آئیں اور نادرا دفتر کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کریں۔ عوامی مطالبہ
مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) تناول لساں نواب میں نادرا دفتر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے مانسہرہ یا دربند جانا پڑتا ہے جہاں ساراد دن خوار ہوتے رہتے ہیں۔ عوام مانسہرہ میں بہت رش ہوتا ہے اور دربند میں سہولیات کا فقدان ہے۔ تفصیلات کے مطابق تناول لساں نواب کی عوام نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لساں نواب علاقہ کا مرکزی مقام ہے اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ لساں نواب میں نادرا دفتر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے مانسہرہ شہر یا دربند جانا پڑتا ہے۔ سارا سارا دن لائنوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔ اگر نمبر آبھی جائے آخری وقت ہوتا ہے قلیل وقت میں فارم تصدیق بھی نہیں کروا پاتے دوسری مرتبہ پھر جانا پڑتا ہے۔ بعض مرتبہ دربند میں ٹوکن مل بھی جائے تو رش زیادہ ہونے کی وجہ سے نمبر نہیں آتا اور سارا دن خوار ہونے کے بعد خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے۔ مانسہرہ اور دربند میں نمبر بھی مشکل سے ملتا ہے اور فارم تصدیق بھی نہیں ہو پاتا۔ اگر لساں نواب میں نادرا دفتر قائم ہوجائے تو اہل علاقہ کے لیے بہت آسانی ہوگی۔ عوام نے مزید کہا کہ منتخب ممبران اسمبلی عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے میدان میں آئیں اور نادرا دفتر کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کریں۔