Home / اہم خبریں / پاکستان میں ملائشیا کی براہ راست سرمایہ کاری میں ریکارڈ کمی

پاکستان میں ملائشیا کی براہ راست سرمایہ کاری میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد (مانیٹرینگ ڈیسک) پاکستان میں ملائشیا کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ملائشیا کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 15.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 130.92 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملائشیا نے پاکستان میں 35.1 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی تھی، دسمبر2020 میں پاکستان میں ملائشیا کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 5.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 514.5 ملین ڈالر رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری درکار، پی آئی ڈی سی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی (پی آئی ڈی سی) کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے