تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندر کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندر کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوپنر جیسن روئے کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 205 رنز کا ہدف کوئٹہ نے 20 ویں اوور میں مکمل کرلیا، جیسن روئے 57 گیندوں پر 116 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں پر 204 رنز بنائے، فخر زمان 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سے سنگین غداری کی۔ علامہ راشد محمود سومرو
https://www.nopnewstv.com/current-rulers-have-called ‎

لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز اچھا رہا اور اوپنر عبداللہ شفیق اور فخرزمان کے درمیان 61 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم عبداللہ 27 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ لاہور کو دوسرا نقصان کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 13 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ محمد حفیظ ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ تاہم دوسرے اینڈ سے فخر زمان جارحانہ بیٹنگ کرتے رہے تاہم وہ بھی 45 گیندوں پر 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن اختتامی اوورز میں ہیری بروک کی جارحانہ اننگز کی بدولت لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں 204 رنز بنائے۔ ہیری بروک 17 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اس کے علاوہ ڈیوڈ ویزا نے 9 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے غلام مدثر نے 2 جبکہ افتخار احمد نے اور کوک ووڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز دھواں دار رہا، اوپنر جیسن روئے نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے۔

تاہم جب ٹیم کا اسکور 71 رنز پر پہنچا تو اوپنر احسان علی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد جیسن روئے نے قلندرز کے بولرز پر لاٹھی چارج شروع کردیا اور سنچری مکمل کی۔ تاہم جیمز ونز کے ساتھ 96 رنز کی شراکت داری قائم ہونے کے بعد روئے57 گیندوں پر 116 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں جیمز ونس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ نےکامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ

سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے