تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مزدور طبقہ کیلئے 21 فیصد مہنگائی قابل تشویش ہے۔ ماہین سلمان قائم مقام صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

مزدور طبقہ کیلئے 21 فیصد مہنگائی قابل تشویش ہے۔ ماہین سلمان قائم مقام صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

کراچی (نوپ نیوز) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی قائم مقام صدر ماہین سلمان نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزدور طبقہ کیلئے مہنگائی کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرنا باعث تشویش ہے۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ مہنگائی میں 19 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ ماہین سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطہ میں دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔ عالمی سطح پر مہنگائی 4 سے 5 فیصد تک ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 19 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندر کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
https://www.nopnewstv.com/quetta-gladiators-beat-lahore-q

قائم مقام صدر کاٹی نے کہا کہ ایسے حالات میں کم آمدنی والے طبقہ کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔ کورنگی میں لاکھوں مزدور کام کرتے ہیں جو دن رات محنت کرنے کے باوجود اپنے اخراجات پورے نہیں کر پا رہے جس سے مایوسی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ہنگامی بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کی جائیں۔ ملک میں صنعتکاری کو فروغ دیا جائے تاکہ ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہو۔ ماہین سلمان نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی ختم کئے بغیر خوشحالی ممکن نہیں ۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکومت موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے غریب طبقہ کیلئے مراعات میں اضافہ کرے۔ احساس پروگرام اور کامیاب نوجوان پروگرام کو مزید وسعت دی جائے۔ تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کیلئے متوسط گھرانوں کے نوجوانوں کو مفت سہولیات فراہم کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

icc women’s championship: indies women beat pakistan women by 113 runs in first odi۔

Karachi, by (Zeeshan Hussain) A career-best 140 not out by Hayley Matthews gave the West …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے