Home / اہم خبریں / موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سے سنگین غداری کی۔ علامہ راشد محمود سومرو

موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سے سنگین غداری کی۔ علامہ راشد محمود سومرو

کراچی/ لاڑکانہ (نوپ نیوز) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاز سے سنگین غداری کی جسے قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، مسئلہ کشمیر جو عالمی سطح پر زندہ و جاوید تھا نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں سے یہ مسئلہ عالمی دنیا کے توجہ طلب ایجنڈے سے ہٹ چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر پر جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت دنیا بھر میں سمینار اور کانفرنسز منعقد کیں اور مسئلہ کشمیر کو اُجاگر رکھا، مولانا نے کشمیر کے حریت پسند قائدین کو ہمیشہ اعتماد میں لیا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے لیپ ٹاپ پر سیلز ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا تھا مگر لیپ ٹاپ پر 8 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن
https://www.nopnewstv.com/sales-tax-on-laptops

مولانا فضل الرحمان کی کاوشوں کو آج بھی آزادی کشمیر کی تحریک سے وابستہ جماعتیں اور کشمیری عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مودی کیساتھ ملکر کشمیریوں کی خود ارادیت کی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج کشمیری ظلم و بربریت کی چکی میں پس رہے ہیں پاکستانی سفارتی کمزوریوں کے باعث دنیا نے بھی کشمیر کی تحریک کو فراموش کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے اور ان کی آزادی کی جاری تحریک کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے