کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہران ٹاؤن فیکٹری کا واقعہ کسی سانحے سے کم نہیں واقعے میں قیمتی جانوں کا نقصان انتہائی افسوسناک ہے
فیکٹری میں ایک فائر ایگزٹ موجود نہیں ہے سندھ حکومت لیبر طبقے کو شدید متاثر کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے فیکٹری کو غیر قانونی این او سی جاری کی، کے ڈی اے، ایس بی سی کی نااہلی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاں ہوا، سندھ حکومت بتائے رہائشی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کس نے دی؟ کراچی میں جعلی این او سیز جاری کرنے کی اندھیر نگری مچی ہوئی ہے، سندھ حکومت اس شہر میں کب تک ظلم کے پہاڑ توڑتی رہے گی جائے حادثہ پر کوئی حکومتی نمائندوں کی عدم موجودگی شرمناک ہے، غمزدہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں، متعلقہ ادارے واقعے کی وجوہات جلد سامنے لائیں۔