تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا دوسرا ایڈیشن کروانے کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا دوسرا ایڈیشن کروانے کا اعلان کر دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا دوسرا ایڈیشن کروانے کا اعلان کر دیا گیا، کلیوال زلمی لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ابتدائی مقابلے کل (بدھ) سے خیبر پختونخوا میں شروع ہوں گے۔ لیگ کا مین راؤنڈ سترہ ستمبر سےسوات اور خیبر پختونخواہ میں شروع ہوگا، کلیوال زلمی لیگ میں خیبرپختونخواہ کے سات ڈویژن کے پینتیس ڈسٹرکٹس کی چونتیس ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کلیوال زلمی لیگ کا مقصد خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں کو کرکٹ کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے، پشاور زلمی گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔ کلیوال زلمی لیگ کے بہترین کھلاڑیوں کو مستقںبل میں کوچنگ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے