کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ٹینس ایسوسی ایشن 18 ستمبر سے آر ایم ٹی اے اکیڈمی میں آر ایم ٹی اے جونیئر ٹینس لیگ کو منعقد کرے گی۔ طویل دورانیے کی اس لیگ کو رضا مرزا ٹینس اکیڈمی نے اسپانسر کیا ہے۔ اس لیگ کو متعارف کرانے کا بنیادی مقصد مستقبل کے قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کے لیے ٹاپ جونیئرز کو تیار کرنا ہے۔
لیگ دو مراحل میں کھیلی جائے گی، انڈر 17 سنگلز، انڈر 13 سنگلز، اور گرلز 15 سنگلز، پہلے مرحلے میں انڈر 17 سنگلز اور انڈر 13 سنگلز کے ناک آؤٹ کی بنیاد پر ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا، دونوں گروپوں کے ٹاپ 4 رینکنگ والے کھلاڑی۔ حیدرآباد کے دو کھلاڑی، ہر گروپ میں سے ایک کو دوسرے مرحلے کے لیگ میچوں کے لیے بھی مدعو کیا جائے گا۔ 15 سال سے کم عمر لڑکیاں پہلے دن سے ہی لیگ میچوں میں براہ راست شامل ہوں گی۔ دوسرے مرحلے میں ان تینوں میں عمر کے تمام کھلاڑی آر ایم ٹی اے جونیئر ٹینس لیگ میں حصہ لیں گے۔ میچ صرف ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ رضا مرزا ایونٹ ڈائریکٹر، محمد خالد رحمانی ریفری اور سرور حسین، آرگنائزنگ سیکرٹری اور عشرت زہرہ میڑیا کوآرڈینیٹر کے فرائض انجام دیں گی۔ انٹریز بھیجنے کی آخری تاریخ 17 ستمبر بروز جمعہ ہے۔