تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹریفک پولیس ایبٹ آباد اور محکمہ ایکسائز کا مشترکہ کاروائی، 30 غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں پکڑی گئیں

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد اور محکمہ ایکسائز کا مشترکہ کاروائی، 30 غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں پکڑی گئیں

ایبٹ آباد (رپورٹ: اصغر شاہ) ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے ہمراہ محکمہ ایکسائز کی غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری، 30 غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل پکڑ کر رجسٹریشن کے لیے محکمہ ایکسائز کے حوالے کر دی گئیں، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ہدایت پر انسپکٹر ٹریفک وسیم خان کی محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کے ہمراہ کیہال چوک ایبٹ آباد میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس موقع پر دوران ناکہ بندی 30 غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو پکڑ کر محکمہ ایکسائز کے دفتر میں رجسٹریشن کے لیے بند کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف سے بنا ہیلمنٹ اور کم سن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی گئی اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے