Home/اہم خبریں/ہمیں فخر ہے کہ پاکستانی ڈراموں کو دنیا بھر میں بے حد پسںد کیا جاتا ہے، معیاری ہونے کی وجہ سے ان کا شمار ایشیا میں نمبر ون پر ہوتا ہے۔ نوجوان اداکار علی جان
ہمیں فخر ہے کہ پاکستانی ڈراموں کو دنیا بھر میں بے حد پسںد کیا جاتا ہے، معیاری ہونے کی وجہ سے ان کا شمار ایشیا میں نمبر ون پر ہوتا ہے۔ نوجوان اداکار علی جان
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ٹی وی اور فلم کے ابھرتے ہوے نوجوان اداکار علی جان نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستانی ڈراموں کو دنیا بھر میں بے حد پسںد کیا جاتا ہے ان کے معیاری ہونے کی وجہ سے ان کا شمار ایشیا میں نمبر ون پر ہوتا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ اب تک ایک ٹیلی فلم کے علاوہ وہ ایک درجن سے زائد ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں منی کا ڈھابہ۔ قیامت۔ فتور۔ یہ کیسی محبت۔ فطرت۔ دل تنہا تنہا۔ ڈور اور ٹیلی فلم سیاپا قابل زکر ہیں۔ اںہوں نے کہا کہ ان تمام ڈراموں میں انہیں جو بھی کردار ملا ڈوب کر اداکاری کی اور میرے کردار کو بے حد پسند کیا گیا۔ سینئر اداکار تنویر جمال، احسن خان، غلام محی الدین نے میری بہت حوصلہ افزا ئی کی جس سے مجھے اعتماد ملا۔ علی جان نے بتایا کہ اس وقت دو فلموں اور مزید تین ڈراموں میں ان کی کاسٹنگ فائنل ہوچکی ہے جن کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کا انہیں جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ پر امید ہیں کہ ایک دن وہ شوبز کی دنیا میں اپنا منفرد مقام ضرور حاصل کرلینگے۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ اور اہلیہ میری کامیابی کیلیے دعاگو ہیں اور ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ علی جان کا کہنا تھا کہ میری جسامت دیکھ کر پروڈیوسر مجھے ولن کے کردار کے لئے زیادہ آفر کرتے ہیں لیکن میں اپنے فن کو ولن تک محدور کرنا نہیں چاہتا۔