تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نہروں میں پانی کی قلت کے خلاف میہڑ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور کسان اتحاد کا دھرنا، انڈس ہائی وے بلاک

نہروں میں پانی کی قلت کے خلاف میہڑ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور کسان اتحاد کا دھرنا، انڈس ہائی وے بلاک

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور کسان اتحاد کی جانب سے رائس کینال اور ان سے نکلنے والے ککول نہر سمیت مختلف نہروں میں پانی کی قلت کے خلاف سینکڑوں افراد کا بائی پاس پر دھرنا، انڈس ہائی وے بند، گاڑیوں کی لائن لگ گئی دھرنے سے ایس یو پی اور کسان رہنما سکندر سوڈہر، محمد عمر تیونو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائس کینال اور ان سے نکلنے والے ککول نہر، صالح نہر، نصیر واہ، راج واہ، نارا ڈسٹری، سید پور، گنجٹوٹ شاخ سمیت مختلف نہروں میں پانی کی شدید قلت، پانی نہ ہونے کی وجہ سے کسان شدید پریشان ہیں جبکہ ایس ایس پی دادو کے احکامات پر ایس ایچ او بی سیکشن محمد قابل بہیو اور ڈی ایس پی موٹر وے قمر زمان کھوسو نے کسانوں سے مذاکرات کرکے دھرنا ختم کروایا اور کسانوں کے اسرار پر رائس کینال کے انجینئر ندیم جوکھیو سے فون پر رابطہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ہائی کورٹ میں پیشی پر ہوں کسانوں کو کہیں دھرنے ختم کریں، منگل تک پانی کی قلت ختم ہو جائے گی جس پر مظاہرین نہ دھرنا ختم کر دیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے