Home / اہم خبریں / پریس کلب کوٹلہ کی میڈیا ٹیم کا سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ، انچارج سول ہسپتال کوٹلہ ڈاکٹر اورنگ زیب سے ملاقات

پریس کلب کوٹلہ کی میڈیا ٹیم کا سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ، انچارج سول ہسپتال کوٹلہ ڈاکٹر اورنگ زیب سے ملاقات

گجرات (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) پریس کلب کوٹلہ کی میڈیا ٹیم کا سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ، انچارج سول ہسپتال کوٹلہ ڈاکٹر اورنگ زیب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اورنگ زیب نے میڈیا ٹیم کو بتایا کہ عوام سے التماس ہے کہ غیر ضروری اور ہلکی پھلکی بیماریوں کے لئے ہسپتال کا رخ نہ کریں ہسپتال آنے سے گریز کریں کیونکہ یہ سب کے لئے نقصان دہ ہے اپنے گھروں میں رہیں اور صرف اور صرف ایمر جنسی یا انتہائی ضروری کام کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سول ہسپتال کوٹلہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے کاﺅنٹر قائم کر دیا گیا ہے اور ہر قسم کے مریضوں کے لئے او پی ڈی کو بند کر دیا گیا ہے یہاں صرف اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں آنے والے مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری درکار، پی آئی ڈی سی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی (پی آئی ڈی سی) کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے