Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی مختلف طریقوں سے حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ترجمان حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی مختلف طریقوں سے حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ ترجمان حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل میں تشدد کا نشانہ بنانے پر ترجمان محمد علی بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا۔ جیل میں پیپلزپارٹی کے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے غنڈوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ گزشتہ روز سینٹرل جیل میں حلیم عادل شیخ کو سازش کے تحت جیل انتظامیہ نے تشدد کا نشانہ بنوایا۔ جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ سے کسی کی بھی ملاقات نہیں کروائی تھی۔ حلیم عادل شیخ کو جیل میں بند وارڈ کر دیا گیا تھا گھر سے کپڑے اور کھانہ بھی نہیں پہنچانے دیا۔ ابھی کچھ دیر قبل جیل انتظامیہ نے حلیم عادل شیخ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا ہے۔ ورثا کو حلیم عادل شیخ کو اسپتال منتقل کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ حلیم عادل شیخ کی ٹانگ و دیگر حصوں پر تشدد کے نشان ہیں۔ پیپلز پارٹی مختلف طریقوں سے حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچا رہی ہے، سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ بھی پیپلزپارٹی کے غنڈوں سے ملے ہوئے ہیں۔ جیل میں حلیم عادل شیخ کی زندگی کو خطرہ ہے۔ حلیم عادل شیخ کو کچھ بھی ہوا اس کی زمہ دار سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے