تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب کی نجی ٹی وی چینل کی میڈیا ٹیم کو ایکسپو سینٹر میں کوریج کرنے سے روکنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی پریس کلب کی نجی ٹی وی چینل کی میڈیا ٹیم کو ایکسپو سینٹر میں کوریج کرنے سے روکنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی اور دیگرعہدیداروں نے ایکسپو سینٹر میں ڈاکٹر انیلا قریشی اور ان کے گارڈزکی جانب سے ٹی وی چینل 24 کی میڈیا ٹیم کو ایکسپو سینٹر میں کوریج کرنے سے روکنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اتوار کو کراچی پریس کلب کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹی وی چینل 24 کی میڈیا ٹیم ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن سینٹر کی کوریج کے لیے پہنچی تو انہیں ڈاکٹر انیلا قریشی اور ان کے گارڈز نے کیمرہ چھین کر ان کو ایک کمرے میں بند کر دیا انہیں دھمکیاں دیں اور موبائل فون بھی چھین لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندوں کے ساتھ اس طرح کی غنڈہ گردی ناقابل برداشت ہے سندھ حکومت ان واقعات کی روک تھام کے لیے روایتی مذمت کے بجائے ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی انکوائری کرائی جائے اور واقعے میں ملوث ڈاکٹر انیلا کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور تشدد کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے