کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے ہونے والی بارش میں اب تک عزیز آباد میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کلفٹن میں 4 اعشاریہ 2 ملی میٹر، کیماڑی میں 3 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گلشن حدید میں 17ملی میٹر، نوری آباد میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پی اے ایف فیصل میں 5 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ میں 4 اعشاریہ 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لانڈھی میں 4 ملی میٹر، سعدی ٹاون میں 3 اعشاریہ 6 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 3 اعشاریہ 2 ملی میٹر اور سرجانی میں 2 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔