تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی (نوپ نیوز) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے نومنتخب صدر آصف خان، جنرل سیکرٹری شاہد عثمان ساٹی، محمود ریاض سینئر نائب صدر، مجاہد سولنگی اور عالم زیب نائب صدر، اصغر عظیم جوائنٹ سیکریٹری، جعفر حسین انفارمیشن سیکریٹری، شاہد انصاری سیکریٹری فنانس، مجلس عاملہ ممبران زبیر نذیر خان، عمر شاہین، علی حسن سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس جرنلسٹس سپورٹس کی ترجمانی میں ہمیشہ اہم کردار کرتے رہے ہیں اور سپورٹس کی منظر کشی سمیت مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: باب الاسلام کہلانے والے صوبے میں حوا کی بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ الطاف شکور چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
https://www.nopnewstv.com/daughters-are-not-safe

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کھیلوں کی حقیقی ترجمانی اور کھیل اور کھلاڑی کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) اپنی روایات و اقدار کی ترجمانی کرتے ہوئے کھیلوں کی کوریج کو مزید بام عروج پر لے کرجائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے