Home / اہم خبریں / پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک بھی ڈھاکہ پہنچ گئے

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک بھی ڈھاکہ پہنچ گئے

ڈھاکہ (اسپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک بھی ڈھاکہ پہنچ گئے۔ دبئی میں کمرشل شوٹ کی وجہ سے بابر اور شعیب ملک نے ٹیم کے ساتھ بنگلادیش کا سفر نہیں کیا تھا۔ دونوں کھلاڑی ایک روز قرنطینہ اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر بدھ کو اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔ دوسری جانب کرکٹ فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وکٹ کیپر محمد رضوان اب مکمل فٹ اور آج ٹیم کے دوسرے ٹریننگ سیشن کا حصہ بن گئے ہیں۔ ڈھاکہ میں جاری ٹریننگ سیشن میں کھلاڑی 3 گھنٹے تک فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کرکے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے