کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ہونے والی کرپشن کا حصہ بلاول کو پہچایا جاتا ہے بلاول ایک بڑی لیڈر کے چھوٹے بیٹے ہیں پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ اراکین اسمبلی سعید آفریدی، شاہنواز جدون، رابستان خان، رمضان گھانچی، پی ٹی آئی رہنماء فاروق چانڈیو، نعیم عادل اور دیگر بھی موجود تھے حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہم محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ ایک بڑی لیڈر تھی انہوں نے سیاسی تحاریک میں اہم کردار ادا کیا پارٹی اپنی جگہ نظریاتی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن پاکستان کی کم عمر وزیراعظم تھی دنیا کی تاریخ میں ان کی شہادت سیاہ باب ہے ان کے اصلی قاتلوں کو منظر عام پر لاکر پھانسی دینی چاہیے تھی مگر انہیں انصاف نہیں ملا، بلاول زرداری نے آج تقریر فرمائی بلاول پہلے اپنے والد آصف زردداری اپنے چاچو راجہ پرویز اشرف اور گیلانی صاحب اور اس وقت کے وزیراعلیٰ سے پوچھیں کہ شہید بی بی کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے بلاول نے آج دھیمے لہجے میں بات کی بلاول جب آپ کے صدر وزیر اعظم صوبوں میں وزراء اعلیٰ تھے اس وقت ان کے قاتل سامنے نہیں لائے گئے انہیں بے نقاب نہیں کیا یاں تو آپ بے نقاب نہیں کرنا چاہتے تھے یا آپ کے ساتھ بیٹھے لوگ اس قتل کے بینیفشری تھے اور 2008 کے بعد پیپلز پارٹی مال بنانے میں لگ گئی بلاول کو آج اپنی والدہ اور نانا سے معافی مانگتے ہوۓ کہنا چاہیے تھا کہ ووٹرز کی آج آپ نے قدر نہیں کی سندھ میں آج ان کے ووٹڑز کو ایڈز لگا دیا پرسوں بھی 26 لوگوں کو کتوں نے کاٹ لیا شہر لاڑکانہ میں صاف پانی نہیں کووڈ کی دوائیوں کو مارکیٹ میں بیچا گیا پورے پاکستان میں محترمہ کے چاہنے والے موجود ہیں آج سندھ کو گٹر کا قبرستان بنا دیا گیا ہے سندھ کے لوگ آج گندہ پانی پی رہے ہیں بلاول زرداری نے کہا کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے بلاول بتائیں جعلی اکاؤنٹس کس کے ہیں تھر کی عوام کے پینے کے پانی آر او پلانٹ کا پیسہ اور ان کی کمیشن بلاول کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئی جس میں آپ نے کھانے کھائے دورے کئے نہ صرف آپ کے بلکہ آصف زرداری کے اکاؤنٹ میں گئے آج سندھ کی عوام کا پیسہ اومنی کے اکاؤنٹ میں چلے گئے سندھ کی شوگر ملیں آپ نے بیچی، سندھ میں 60 فیصد کمیشن اور کرپشن کا پیسہ آپ کے پاس جاتا ہے، نوری آباد پاور پلانٹ، جعلی اکاؤنٹ، ٹریکٹر سبسڈی سب آپ کے نام سے ہی منصوب ہیں آپ معافی مانگیں اپنی والدہ سے کہ آپ ان کے نالائق بیٹے ہیں جو سندھ کو لوٹ رہے ہیں آج ہزاروں ایکڑ زمین بحریہ جیسے پروجیکٹس کو دی جاسکتی ہے تو اورنگی ٹاؤن والوں کو زمین کیوں نہیں دی جاسکتی، عبداللہ شاہ کے دور سے سندھ میں جعلی زمینیں دی جارہی ہیں 47 ہزار ایکڑ زمین کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دی گئی اویس ٹپی آج کل اصل حکمران یونس میمن زمینیں بیچ رہا ہے بحریہ کو زمین دینے کے لیے کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں پڑی لیکن نالا متاثرین کے لیے قانونی حوالے دیے جارہے ہیں فوری طور پر انہیں متبادل فراہم کیا جاۓ، نالا متاثرین کا ہمیں بھی افسوس ہے جو نالے میں ڈوب گئے کراچی کے لوگ ان کے ذمہ دار کون ہے پچھلے سال ہم نے کراچی والوں کو ڈوبتے دیکھا بچیوں کے جہیز لوگوں کی گاڑیاں اور گھروں کو ڈوبتے دیکھتا آج جو گٹر لوگوں کے گھروں میں گھسے ہیں اس کے ذمہ دار بلاول صاحب آپ ہیں، یہ باتیں بلاول قومی اسمبلی میں کرسکتے تھے قومی اسمبلی میں بلاول صرف گدھے گنتے ہیں سندھ حکومت کرنے کی بجاۓ یہ گدھے گننے میں مصروف ہیں ایک ہزار ارب اس صوبے سندھ پر خرچ ہونا شروع ہوچکے ہیں کراچی کے 11 سو ارب میں ساڑھے سو 6 ارب خرچ ہونا شروع ہوچکے ہیں 445 ارب کے پیکیج میں بھی پیسے سندھ پر خرچ ہو رہے ہیں سندھ پبلک سروس کمیشن اس لیے بند ہے کہ اس میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا قبرستان تھا جہاں میرٹ کا قتل عام ہوا نوکریاں بیچی گئی سفارشی پبلک سروس کا ادارہ پیپلز پارٹی کا حکم تابع ہے صرف پیپلز پارٹی والوں کو نوکریاں بیچی جارہی تھی بلاول صاحب نے پتہ نہیں کون سا چشمہ لگایا ہے کہ انہیں سندھ میں ترقی نظر آرہی ہے ہسپتالوں میں علاج نہیں، اسکولوں میں تعلیم نہیں ایک بس نہیں دی گئی اور سندھ کی ترقی کی بات کررہے ہیں اومنی گروپ، بلاول ہاؤس منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس میں ترقی ہوئی ہے سندھ میں ایمبولینس گدھا گاڑیاں بن چکی ہیں وزیراعلیٰ سندھ کی تعریفوں کے پل باندھے گئے مراد علی شاہ کا نوری آباد پاور پلانٹ کا کام اچھا ہے تو اس کا حصہ آپ کو بھی دیا گیا ہے، ٹریکٹر سبسڈی آپ کو اچھی لگتی ہے تو اس کا حصہ آپ نے بھی لیا ہے مراد علی شاہ کے دور میں افسران نیب سے پلی بارگین کرکے آئے ہیں سیکریٹری فنانس حسن نقوی ابھی تک موجود ہیں مراد علی شاہ کی کرپشن کے حصے دار بلاول زراری ہیں سندھ اسمبلی میں کہا گیا کہ خبردار کسی نے اس حکومت کو ریاست مدینہ کہا گیا ریاست مدینہ میں 193 ارب غریبوں کو دیے آپ نے بی آئی ایس پی کی تعریف کی لیکن اس کی چیئرپرسن 100 کروڑ لیکر بھاگ گئی جس میں آپ کو حصہ دیا گیا سندھ کے افسران اور وی وی آئی پی خواتین کو بی آئی ایس میں شامل کیا گیا سندھ میں 65 ارب احساس پروگرام میں دیے گئے آج غریب ترقی کررہا ہے ریاست مدینہ کا سربراہ اسلام دشمنوں اور وطن دشمنوں سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کر رہا ہے بلاول صاحب آپ کے والد محترم اور چاچو تو آمریکا کے غلام تھے ان کا ایجنٹ حسین حقانی ان کی ڈوریں ہلاتا تھا آج آمریکا کو اڈے دینے پر وزیر اعظم نے دو ٹوک منع کیا ایک فون پر بلاول کے ابو کی دوڑیں لگ جاتی تھی پیپلز پارٹی کے دور میں آمریکا سرکار اور پاکستان میں بیٹھے ان کے غلام کے دور میں ڈرون حملے بڑھے ہمارے صوبے کو لوٹ کر تباہ کردیا گیا پیپلز پارٹی گوروں کی غلام جماعت ہے نواز شریف کے دور میں 61 حملے ہوئے بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں اپنی تاریخ کو جھانکیں وائٹ ہاؤس کا کوئی پی اے فون کرتا تھا تو زرداری صاحب کہتے تھے ایک نہیں بیس ڈرون بھیجیں یہ قومی غیرت کا مسئلہ ہے وہ قومی بیغیرت تھے جنہوں نے ملک کو ڈرون حملوں کے حوالے کیا بلاول جائیں محترمہ کے مزار پر جاکر معافی مانگیں بلاول سافٹ فیس نہیں سندھ میں 1400 ارب کی کرپشن میں بلاول کو حصہ ملتا ہے۔