Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز پولیس کا ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، مزید 3 ملزمان گرفتار

نوشہرو فیروز پولیس کا ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، مزید 3 ملزمان گرفتار

نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) ضلع نوشہرو فیروز پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ مزید 3 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشہرو فیروز الطاف حسین لغاری کی سخت ہدایات و احکامات پہ عمل درآمد کرتے ہوئے، انچارج سی آئی اے یار محمد رند اور دیگر پولیس اسٹاف نے خفیہ و جاسوس اطلاع پہ کاروائی کرکے، اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم علی شیر ڈیپر تھانہ کے قتل ایکٹ کے ایک مقدمہ میں اشتہاری ہے۔ پولیس نے دوران گشت مخفی اطلاع پہ کاروائی کرکے، 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان ظہیر اور نسیم کھوکھر تھانہ کے قتل ایکٹ کے ایک مقدمہ میں مطلوب ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے