کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان)عثمان احمد خاں مہوٹہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اوّل ہے اِن شاء اللہ بیت المقدس کو آزاد کروا کے رہیں گے۔حماس نے 28 سال بعد غزہ کی پٹی کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ ایران کی طرح پاکستان کو بھی چاہیے کہ فلسطینیوں کی کھل کے حمایت کرئے۔ قائد اعظم محمد علی جنا ح نے فرمایا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ اور کوئی بھی مسلمان اس ریاست کو قبول نہیں کرے گا۔ فلسطینی ہمارے بھائی ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں گے۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کی حمایت کی جائے اور ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے۔