تازہ ترین
Home / Home / ڈاکٹر سہیل انجم گوندل، تاحیات ضلعی چیئرمین پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ منتخب

ڈاکٹر سہیل انجم گوندل، تاحیات ضلعی چیئرمین پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ منتخب

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سالانہ اجلاس زیر صدارت میاں وحید انور کوکب صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوا۔ جس میں سال 2023.24 کیلئے نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ انتخابی عمل سے قبل ضلعی صدر نے ڈاکٹر سہیل انجم گوندل کی پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے انتھک محنت اور طویل خدمات کو سراہتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ان کی کاوشوں کے اعتراف میں انہیں تاحیات چیئرمین کاعہدہ پیش کیا جائے۔ جس کی تائید تمام حاضرین نے کی اور اکثریت رائے سے ڈاکٹر سہیل انجم گوندل کو تاحیات ضلعی چیئرمین پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ منتخب کیا گیا۔ ڈاکٹر سہیل انجم گوندل نے تاحیات ضلعی چیئرمین کی اہم ذمہ داری دینے پر ضلعی و تحصیل عہدیدران کے اعتماد اور عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آستانہ عالیہ پیر شمیم شاہ رحمۃ اللہ علیہ چادر پوشی کی تقریب، محمد اکبر بٹ، محمد احسان مغل اور نواز بٹ سمیت دیگر کی خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان . ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے