تازہ ترین
Home / Home / حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین اقدامات کیے گیے ہیں

حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین اقدامات کیے گیے ہیں

کمالیہ : تمام مجالس و جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمراز سے کی جارہی ہے۔جلوس کے راستوں کو کلیئر کردیا گیا ہے

کمالیہ پریس کلب کے عہدیدران وممبران نے محرم الحرام کے جلوس روٹس کی نگرانی کے لیے بنائے گئے کنٹرول روم کا وزٹ کیا

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) چیئرمین کمالیہ پریس کلب محمد امین چوہدری، صدر کمالیہ پریس کلب عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری کمالیہ پریس کلب محمد حسین عابد، محبوب نذیر نمائندہ روزنامہ سماء اور دیگر نمائندگان نے محرم الحرام کے جلوس روٹس کی نگرانی کے لیے بنائے گئے کنٹرول روم کا وزٹ کیا۔ رابطہ آفیسر میونسپل کمیٹی بہادر علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں ہونے والی تمام مجالس و جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمراز سے کی جارہی ہے۔جلوس کے راستوں کو کلیئر کردیا گیا ہے۔اس موقع پر رابطہ آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ بہادر علی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین اقدامات کیے گیے ہیں۔ کمالیہ ایک پُرامن شہر ہے یہاں تمام مکاتب فکر کے علماء اور امن کمیٹی کے ممبران نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے شہر میں امن قائم رکھا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے