تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے ونگ ہیڈ اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ کے ہیرو اور سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم کے انتقال پر اظہار تعزیت

نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے ونگ ہیڈ اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ کے ہیرو اور سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے ونگ ہیڈ اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں ارشد حسین، انور فاروقی، سید ابوزر امراؤ، عظمت اللہ خان، عارف بھوپالی، خالد پراچہ، زیشان اشرف نے ورلڈ کپ کے ہیرو اور سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم کے انتقال پر ان کے بھائی مبشرعالم سے اظہار تعزیت کی ہے ارشد حسین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ نوید عالم ہاکی کھیل کا ایک ایسا ہیرا تھا جو ہم سے بچھٹر گیا اور میرا ان کے ساتھ کھیل کے میدان سیمت ہر موقع پر بہت اچھا ساتھ رہا، انہوں نے پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں اپنی کوچنگ کے جوہر دیکھائے مجھے دلی طور پر ان کے انتقال پر بہت افسوس ہوا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اوران کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا کریں۔ درین اثنا سمیر سلیم، فیصح الرحمن، پی آئی ایچ کے صدر زاہد شہاب، جاوید اقبال، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان اور دیگر نے بھی اظہار تعزیت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے