تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اولمپئن نوید عالم خون کے کینسر کے خلاف لڑائی میں جان کی بازی ہار گئے

اولمپئن نوید عالم خون کے کینسر کے خلاف لڑائی میں جان کی بازی ہار گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن اولمپئن نوید عالم خون کے کینسر کے خلاف لڑائی میں جان کی بازی ہار گئے۔ 1994 عالمی کپ، سڈنی کی فاتح اور 1996 اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن اولمپئین نوید عالم خون کے کینسر کے خلاف لڑائی میں جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز شوکت خانم ہسپتال، لاہور میں کیمو تھراپی کے بعد 47 سالہ نوید عالم کی طبعیت بگڑ گئی تھی، وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ نوید عالم بنگلا دیش کی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ بھی رہے جبکہ انہوں نے پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کی بھی ذمہ داری ادا کی تھی، دریں اثنا قومی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر، سیکریٹری اولمپئین آصف باجوہ، اولمپئینز اور دیگر نے نوید عالم کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے نوید عالم کے دنیا سے چلے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوید عالم کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ ہاکی فیملی ان کی رحلت پر صدمے میں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے