تازہ ترین
Home / Home / نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان کلائی میٹ چینج کانفرنس

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان کلائی میٹ چینج کانفرنس

کانفرنس کا مقصد پاکستان کے کلائی میٹ چینج کے شدید اثرات سے بچاؤ شجر کاری کو فروغ دینا تھا۔

سرسبز پاکستان کیلئے لوگوں میں یہ شعور پیدا کیا جائے کہ اگر آپ مثبت سوچیں تو ہر شخص گھر میں ایک پودا ضرور لگائے

میاں حماد ذوالفقار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب، سردار بابر ڈوگر، فاروق جمال اور ساجد کمبوہ ودیگر کی شرکت

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں گرین ٹارچ پاکستان کے باہمی اشتراک سے پاکستان کلائی میٹ چینج کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا مقصد پاکستان کے کلائی میٹ چینج کے شدید اثرات سے بچاؤ شجرکاری کو فروغ دینا اور موسمیاتی تبدیلیوں کامقابلہ اور کلائی میٹ چینج کے شدید اثرات سے بچاؤ کی آگاہی فراہم کرنا تھا۔ میزبان ریڈیو کاسٹر الطاف حسین سومرو سومی بابو نے اپنی خوبصورت آواز سے حاضرین کے دل جیت لیے مہمانانِ گرامی میں میاں حماد ذوالفقار معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب،سردار بابر ڈوگر،فاروق جمال کنوینئیر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی اور ساجدکمبوہ بانی پیاراپاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ تھے تقریب میں ادارہ پیاراپاکستان کو پانچ ہزار سے زائد پودے لگا کر کامیاب کرنے اور کچن گارڈنگ بارے شعورو آگہی دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا بانی پیاراپاکستان ساجدکمبوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرسبز پاکستان کیلئے لوگوں میں یہ شعور پیدا کیا جائے کہ اگر آپ مثبت سوچیں تو ہر شخص گھر میں ایک پودا ضرور لگائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ان کا پھل ضرور کھا سکیں اور اس نازک دور میں لگنے والے پودے ہماری آنے والی نسلوں کے لیے کارآمد ثابت ہونگے۔ تقریب میں ملکی وغیر ملکی اور پاکستان بھر سے مختلف شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین،کالجز یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں ملی نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔ حوصلہ افضائی کیلئے آنے والے تمام لوگوں میں وائس چیئرمین گرین ٹارچ طلحہٰ چوہدری نے شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے