آزادی ایک بڑی نعمت ہے ہمارے بڑوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ہمیں یہ آزاد ریاست ملی ہے۔شاہد مصطفیٰ
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل کمالیہ کے زیر اہتمام 14اگست کے موقع پر جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ ریلی کمیٹی چوک سے شروع ہو کر کلمہ چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کمالیہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے لہراتے رہے۔اس موقع پر فضاء قومی ترانوں سے گونج رہی تھی۔شرکاء جیوے جیو ے پاکستان کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ ریلی کے شرکاء سے جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب ایم ایس ایم شاہد مصطفیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے ہمارے بڑوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد ہمیں یہ آزاد ریاست ملی ہے۔ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منائیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فکر اقبال اور قائد اعظم محمد علی کی ترجماں ہے جو ریاست پاکستان سے محبت کا علم بلند کر رہی ہے۔جبکہ صدر تحصیل کمالیہ ایم ایس ایم شہباز شاہ اور تحصیل جنرل سیکرٹری شاہ زیب نوناری نے ریلی میں شریک ہونے والے سٹوڈنٹس کا شکریہ ادا کیا۔