Home / اہم خبریں / سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، نمیر شمسی اور نتالیہ زمان فاتح قرار

سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، نمیر شمسی اور نتالیہ زمان فاتح قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام لیجنڈز ایرینا کراچی میں منعقدہ تین روزہ سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب میں سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر، پارلیمانی سیکریٹری کھیل صائمہ آغا، ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق، ڈی ایس او فرید علی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔ بوائز اوپن کیٹیگری میں نمیر شمسی اور عذیر احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ریان یونس اور عبداللہ شیراز رنر اپ رہے۔ ویمنز کیٹیگری میں نتالیہ زمان اور سائرہ عمر فاتح قرار پائیں، جبکہ مصفرا زاہد اور صائمہ طلحہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

سیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں بوائز کی 32 اور ویمنز کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا، جن کے درمیان تین روز تک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن کیٹیگری کی فاتح ٹیم کو 3 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ روپے کا کیش انعام دیا گیا۔ ان کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کا مقصد سندھ میں پیڈل کھیل کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینا ہے۔ اختتامی تقریب میں شرکاء نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر محکمہ کھیل سندھ کی کاوشوں کو سراہا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اظہارِ رائے پر قدغنیں ناقابلِ قبول، پیکا ایکٹ واپس لیا جائے: صحافتی تنظیموں کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کی مختلف صحافتی تنظیموں نے آزادیٔ اظہارِ رائے پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے