مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ تیز بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ہفتہ سے منگل کے دوران تیز بارشوں سے شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات اور کوہستان کے بعض بارساتی ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جا ئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ہدایت۔ بارشوں کاسلسلہ منگل کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کنٹرول روم میں اضافی سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔