تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ماہم کے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے، جنسی درندوں کو سرعام لٹکانے کی قرارداد کی پیپلز پارٹی نے مخالفت کی۔ حنید لاکھانی

ماہم کے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے، جنسی درندوں کو سرعام لٹکانے کی قرارداد کی پیپلز پارٹی نے مخالفت کی۔ حنید لاکھانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بچوں کے ساتھ زیادتی اور بد فعلی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں میں چھ سالہ بچی رات کو گھر سے کھیلتی ہوئی اغوا ہوگئی اور بعد میں کچرا کنڈی سے اس کی لاش ملتی ہے، معصوم ننھی پری کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اس کو قتل کیا گیا تفتیشی رپورٹ کے مطابق بچی کو ناک اور منہ بند کر کے سانس روک کر قتل کیا گیا اور زور لگانے سے بچی کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی، ایسے درندہ صفت ظالموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور عبرت کا ایسا نشان بنایا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا کرنے سے پہلے اپنے انجام کو یاد رکھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ مہذب معاشروں میں ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کا قتل ایک بہت بڑا قومی جرم ہے وہیں ان معصوم بچوں کے والدین کے احساسات و جذبات کا اندازہ کون لگائے گا اس ماں پر کیا بیتتی ہوگی جس نے اس بچے کو جنم دیا بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام بہت ضروری ہوگئی ہے، سندھ میں غریبوں کی جان مال و عزت غیر محفوظ ہے سندھ پولیس صوبائی وزراء کی غلام بنی ہوئی ہے اور ان کے اشاروں پر چل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جنسی درندوں کو سرعام لٹکانے کی قرارداد نے انسانی حقوق کے بڑے بڑے علمبرداروں کے چہروں سے نقاب نوچ کر پھینک دیئے اس قرارداد کی پیپلز پارٹی نے مخالفت کی، پاکستان میں روز بروز ایسے خوفناک حقائق و واقعات سامنے آتے ہیں جن کو شیطانیت و درندگی کے کھلے مظاہرے کے سوا کچھ نہیں کہا جا سکتا، زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہوس کے پجاریوں نے معصوم بچوں کو بھی نہ چھوڑا، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایسے دل دہلا دینے والے واقعات ہو رہے ہیں کہ انسانیت ہی شرما جائے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیئے کردار ادا کرنا ہوگا اور اپنے ارد گرد مشتبہ افراد پر نظر رکھنی ہوگی اور کسی بھی قسم کی غیر معمولی حرکات کرتے ہوئے کسی کو دیکھیں تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کریں تا کہ بروقت قانونی کاروائی سے کوئی نیا سانحہ یا واقعہ نہ ہو۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے